اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر انتہا پسند سیاسی گروپوں کےلیے انتخابات کے موقع پر فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے کا نعرہ سب سے زیادہ فایدہ مند ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار بھی نیتن یاھو اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی قیمت پر انتخابات جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا انتخابی نعرہ کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کریں گے اور جماعت کو کچل دیں گے۔
نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر کئی ماہ سے جاری کشیدگی سے نجات کا آخری راستہ بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے سوا کچھ نہیں۔
عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کی ہماری کوششیں ناکام ہوئیں تو ہم حماس کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن آپریشن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس غزہ میں امن وامان کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔