یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں پر سنگ باری کی اور شہریوں کو خوف وہراس کاشکار کیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل میں قائم ‘کریات اربع’ یہودی کالونی کے دسیوں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کےگھروں پر سنگ باری کی اور شیشے کےٹکڑے پھینکے۔ یہودی شرپسندوں کی اس اشتعال انگیز حرکت کواسرائیلی فوجی قریب سے دیکھتے رہے مگر انہوں نے یہودی بلوائیوں کو نہیں روکا۔
یہودی بلوائیوں کے حملے کے نتیجے میں شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 503 یہودی کالونیاں قائم ہیں۔ان میں 474 غرب اردن اور 29 القدس میں قائم ہیں۔ ان یہودی کالونیوں میں 8 لاکھ یہودی آباد کیےگئے ہیں۔