جمعه 15/نوامبر/2024

‘انتخابات میں ووٹ ڈالنا اسرائیل کےمجرمانہ وجود کوقانونی حیثیت دینا ہے’

اتوار 15-ستمبر-2019

فلسطین لبریشن فرنٹ (پی ایف ایل پی) نے اتوار کے روز مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود عرب عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرسوں کنیسٹ کے انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتخابات میں ووٹ ڈالنا یا ان میں کسی بھی شکل میں حصہ لینا صہیونی ریاست کےمجرمانہ وجود کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے۔ اسرائیل ایک ایسا مجرم ہے جو ہمارے عوام کی شہروں اور دیہاتوں میں قتل و غارت گری ، نسل کشی، نقل مکانی اور ملک بدری کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

ایک پریس بیان میں فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا کہ  اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات میں عربوں کی شرکت عالمی رائے عامہ کے لئے گمراہ کن ہوگی۔ اس سے اسرائیل کے جمہوریت کے تاثر کو تقویت ملے گی اور غاصبانہ حیثیت کی نفی ہوگی۔

فلسطین لبریشن فرنٹ نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں رہنے والے ہمارے بھائی اسرائیلی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر کو اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں۔ اسرائیلی ریاست میں 20 فی صد عرب باشندے ہیں جب کہ دیگر یہودی اور دوسری اقوام ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی