چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا، گھر میں جشن

جمعہ 20-ستمبر-2019

جمعرات کو اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو مسلسل 15 سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ‘زعل عباھرہ کو آج سے پندرہ سال قبل ان کے آبائی علاقے الیامون سے حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطینی شہری کو اس کی قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کر کے الخلیل شہر لایا گیا جہاں سے اسے اس کے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا۔

اس موقع پر اس کے گھرمیں اہل خانہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد جمع ہوئی جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر اسیر عباھرہ نے کہا کہ ان کی خوشی اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک تمام فلسطینی قیدی اسرائیلی زندانوں سے رہا نہیں ہوجاتے۔

مختصر لنک:

کاپی