چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 143 ہوگئی

بدھ 25-ستمبر-2019

اسرائیلی جیلوں میں جیمرز لگائے جانے اور دیگر قدغنوں کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رامون جیل سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اب کئی دوسری جیلوں میں پھیل گئی ہے۔ رامون اور کئی دوسری جیلوں میں مزید  درجنوں فلسطینی قیدیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے جس کے بعد رواں ہفتے احتجاجا بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 143 سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز فلسطینی اسیران تحریک نے کینسر کا باعث بننے والے جیمرز جیلوں میں نصب کرنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

بھوک ہڑتالی اسیران میں کئی سرکردہ اسیر رہ نما بھی شامل ہیں۔ ان میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے محمد عرمان، عثمان بلال، عباس السید، اشرف ازغیر، معمر الشیخ اور احمد القدرہ شامل ہیں۔

جمعرات کے روز رامون جیل میں قید فلسطینیوں نے جیمرز کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس نئی احتجاجی تحریک میں دسیوں اسیران نے شمولیت کا اعلان کیا ہے جن میں اب تک  ایک سو اسیران بھوک ہڑتال شرو ع کر چکے ہیں۔

ان میں اسیر طارق قعدان 57 دن ، 42 سالہ عبدالکریم غنام 74 دن، 30 سالہ احمد علی 64 دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی