شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی دوشیزہ کی اسرائیلی زندان میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال

ہفتہ 28-ستمبر-2019

اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید 24 سالہ فلسطینی دو شیزہ ھبہ احمد اللبدی نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق احمد اللبدی نے گذشتہ منگل کے روز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔

اسیرہ کے خاندانی ذرائع اور قیدی کلب برائے اسیران کے مطابق جمعرات کی شام  اللبدی کو”دیمون” جیل سے "الجلمہ”میں منتقل کردیا تھا۔  اسرائیلی حکام نے اللبدی کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ممنوعہ مواد پوسٹ کرنے اور صہیونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے الزام میں پانچ ماہ انتظامی قید کی سزا دی تھی۔

اسیرہ کے اہل خانہ کے مطابق اللبدی کو 4 ستمبرکواردن میں اپنے رشتہ دارشادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر جنین شہر کے علاقے یعبد سے حراست میں لے لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی