جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو پرکرپشن کے فوج داری مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت

جمعرات 3-اکتوبر-2019

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوکے خلاف کرپشن کے تین فوج داری مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل بدھ  کو وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے ایک کیس کی سماعت ہوئی۔ نیتن یاھو پر بدعنوانی، بے ایمانی اور رشوت وصول کرنے کے الزامات کے تحت تین الگ الگ مقدمات چل رہے ہیں۔

پہلی سماعت بدھ کی صبح دس بجے شروع ہوئی ، جب نیتن یاہو اپنے وکیل کے ہمراہ شریک ہوئے۔ نیتن یاھو کرپشن کیس 4000 سے متعلق اپیلوں اور الزامات کا سامنا کرنے کے لیے آئندہ دنوں میں عدالت میں پیش ہوں گےاس کیس میں ان پر انتخابات جیتنے کے لیے من پسند اخبارات اور جرائد کو مہم چلانے کے لیے دینے رشوت دینے کا الزام ہے۔

آئندہ ہفتے کی ابتدا میں نیتن یاہو، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف جاری مقدمہ 2000 کی سماعت ہوگی۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق بدعنوانی کے الزامات  سے متعلق کیس کی سماعت چار روز تک جاری رہے گی ۔ ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ رواں سال کے آخرتک نیتن یاھو کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

ریڈیو کے مطابق سماعت کے دوران بدعنوانی کیس کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا۔خاص طور پر "کیس 4000” میں میڈیا اور سیاست دانوں کے درمیان رشوت کے لین دین اور اس کے نتائج واثرات کے قانونی پہلوئوں پر غور کیا جائےگا۔

مختصر لنک:

کاپی