مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں نکالی جانے والی ریلی میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔ انہوں نے اسیر العرابید کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے العرابید کی حمایت میں ریلی نکالنے والے کارکنوں کو سڑکوں پر گھیسٹا اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی افراد بے زخمی ہوگئے۔
قابض فوج نے مظاہرے میں شرکت کرنے والی خواتین پر بھی تشدد کیا اور انہیں گھسیٹ کر فوجی گاڑیوں میں ڈالا گیا جس کے بعد انہیں حراست مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ سامر العرابید پر تشدد کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پرقابض فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی پاپولر فرنٹ کے رہ نما سار العرابید کو حراست میں لینے کے بعد وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ ہوش کھو بیٹھا تھا۔