جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں القسام کمانڈر محمد جابر عبدہ دشمن سے لڑتے ہوئے شہید

منگل 11-جون-2024

فلسطین کےمقبوضہمغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد جابر عبدہ نے جام شہادت نوشکرلیا۔

شہید ہونے والےکمانڈر جابر ماضی میں اسرائیلی دشمن فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے کے ساتھ ساتھدشمن کے زندانوں میں پابند سلاسل رہتے ہوئے بدترین جبرو تشدد بھی برداشت کرچکےہیں۔

اسرائیلی دشمنفوج طویل عرصے سے محمد جابر عبدہ کے تعاقب میں تھی اور اسے شہید یا گرفتار کرنے کےلیے کئی بارناکام کارروائیاں کی گئیں۔

القسام کی طرف سےجاری ایک تعزیتی بیان میں شہید کمانڈر جابر عبدہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

 

القسام کا کہناہے کہ بزدل دشمن فوج نے رام اللہ کے قریب ایک گاؤں میں محمد جابر عبدہ اور تیندوسرےمزاحمت کاروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر جھڑپ ہوئی اور دشمن نےجابر سمیت چاروں فلسطینی مزاحمت کاروں کو اندھا دھند گولیاں برسا کر شہید کردیا۔

کمانڈر جابر عبدہکو اسرائیلی فوج نے مسلسل 20سال تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد نومبر 2020ء میں رہا کیا تھا۔

محمد جابر عبدہ نے20سال دشمن کی جیل میں قید کاٹی جن میں سے 6 سال قید تنہائی کے شامل ہیں۔ جب کہ 12 سال انہیں ھداریم عقوبت خانے میں اجتماعی تنہائیمیں رکھا گیا۔

چھ سال تک دشمننے جابر کے ساتھ اس کے رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت نہیں دی۔  2012ء میں ان کیوالدہ جیل میں بیٹے سے ملاقات کے بعد گھر واپسی کے دوران قلندیہ چوکی پر چل بسیتھیں۔

تمام تر تشدد اورانتقامی حربوں کے باوجود محمد جابرعبدہ نے دشمن کے سامنے جھکنے کے بجائے لڑتےہوئےجام شہادت نوش کیا ہے۔

حماس اور دوسریفلسطینی مزاحمتی قوتوں نے جابر کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی