شنبه 16/نوامبر/2024

تیونس: صدارتی امیدوار نبیل القروی جیل سے رہا

جمعرات 10-اکتوبر-2019

تیونس کے حکام نے زیرحراست صدارتی امیدوار نبیل القروی کو کل بدھ کے روز رہا کر دیا۔ ان کی رہائی ان کے وکلاء دفاع کی طرف سے عدالت کو دی گئی درخواست کی بناء پرکی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے نبیل القروی کو فوری طور پررہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نبیل القروی نے حال ہی میں تیونس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے ابتدائی مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان کا مقابلہ قیس سعید کے ساتھ ہے جو اس وقت پہلے پوزیشن پر ہیں۔

نبیل القروی کو انتخابات سے چند ہفتے قبل ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے تین سال قبل ‘میں بیدار ہوں’ کے نام سے ایک سیاسی جماعت بھی قائم کی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نبیل القروی کو آزادانہ انتخابی مہم چلانے کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی وہ انتخابی مہم کے دوران ٹیلی فونک خطاب کرسکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی