افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو آج جمعہ کے روز ان کی امن مساعی کے اعتراف نہیں 2019ء کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
ایتھوپیائی وزیراعظم کو پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں پر یہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ایتھوپیا اور اریٹیریا نے جولائی سنہ 2018ء میں برسوں کی دشمنی اور 1998ء 2000ء کی سرحدی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بحالی کر لیے تھے۔
نوبل انعام کی مالیت ’90 لاکھ سویڈیشن کرائون یا نو لاکھ امریکی ڈالر کے برابر ہے۔، یہ انعام انہیں 10 دسمبر کو اوسلو میں پیش کیا جائے گا۔