پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کا بیت لحم میں یہودیوں کے لیے 251 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

پیر 14-اکتوبر-2019

قابض صہیونی ریاست نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ حکومت بیت لحم میں یہودی آباد کاروں کے لیے 251 رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ قابض صہیونی حکام نے اس منصوبے کے لیے غرب اردن میں درجنوں ایکڑ فلسطینی اراضی غصب کرلی ہے۔

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کے امور پرنظر رکھنے والی فلسطینی کمیٹی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے بیت لحم کے جنوب میں’گش ایٹیزن ‘ ‘ بستی بلاک میں 146 اور  اور مشرقی علاقے میں  "کیفر الداد” میں 105 یونٹ بنانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

ادھر بیت لحم کے جنوب میں نحالین کی درجنوں دونم اراضی "ایلون شووت”  کی توسیع لیے قبضہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی