اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنان میں حالیہ ایام میں ہونے والی آتش زدگی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی طرف سے لبنانی قیادت کو بھیجے گئے مکتوب میں آتش زدگی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کی طرف سے لبنانی صدر میشل عون، وزیراعظم سعد الحریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو مکتوب ارسال کیے گئے ہیں جن میں ان سے آتش زدگی کے واقعات میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین اور دیگر شہری برادرملک میں آتش زدگی کے واقعات میں بیروت کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔ بیروت میں حماس کی قیادت بھی اس سانحے میں لبنانی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
خیال رہے کہ لبنان میں حالیہ ایام میں کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تھا۔