فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عزون قصبے کے قریب صہیونی آبادکاروں کی گاڑٰی پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ فلسطینینوجوانوں ایک گروہ کی صورت میں قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے کے قریب اکٹھےہوئے اور ایک گاڑی پر پیٹرول بم پھینکے جسمیں صہیونی آبادکار سوار تھے۔
بعد میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے نوجوانوں کا پیچھا کیا جو موقع سےفرار ہو گئے۔
صہیونی فوج نے سڑک پر چوکیاں قائم کیں اور عزون قصبے کے تمام داخلیراستوں کو بند کر دیا۔