جمعه 15/نوامبر/2024

عزیز دویک کی حالت فلسطینی اسیران پر دشمن کے مظالم کا ثبوت ہے:الرشق

جمعہ 14-جون-2024

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزتالرشق نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی قانون ساز کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز دویککی صہیونی قابض ریاست کی جیلوں میں آٹھ ماہ کی غیر منصفانہ انتظامی حراست کے بعدرہائی سے ان کی حالت ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  عزیز دویک کی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے قیدیوں کے ساتھ صہیونی دشمن ریاست کےعقوبت خانوں میں کیساوحشیانہ سلوک اور مظالم ڈھائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہاسرائیلی عقوبت خانے وہاں پر قید کیے گئےفلسطینی بھائیوں، بہنوں، بزرگوں اور بچوںکو سسک سسک کر موت کے منہ میں دھکیلنے کا ایک حربہ ہیں۔

الرشق نے جمعرات کی شامایک بیان میں کہا کہ یہ تکلیف دہ تصویرجس میں فلسطینیوں کی قانونی حیثیت کی علامت ،ہمارےقومی قد کاٹھ اور دشمن کے زندانوں میں صہیونی دشمن کے مظالم کی عکاسی ہوتی ہے۔ صیہونیقابض کی جیلوں سے ابھرا ہے، ہمارے خلاف صہیونی دشمن کے وحشیانہ اور افسوسناک طریقوںکو ظاہر کرتا ہے۔

یہ تصویر اسرائیلیزندانوں میں ہمارے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور سنگین خلاف ورزیوں کا پردہفاش کرتی  اور بین الاقوامی قوانین اورکنونشنوں کی خلاف ورزی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیاقابض ریاست کی جیلوں میں قیدیوں کی حالت دیکھ رہی ہے اور نازی جیلوں اور حراستی کیمپوںمیں ہمارے لوگوں کی حالت دیکھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینیپارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ڈاکٹرعزیز دویک کو کل جمعرات کو اسرائیلی فوج نے مسلسل 8 ماہ کی انتظامیحراست کے بعد رہا کیا تھا۔ ان کی حالت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ صہیونی دشمننے انہیں بدترین اور غیرانسانی حالات میں پابند سلاسل رکھا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی