اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی جہازوں نے جمعرات کی رات غزہ کی پٹی میں متعدد مزاحمتی چوکیوں پر بمباری کی تاہم اس دوران کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد کے قریب حماس کی دو چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی سے قریبی صہیونی آبادکار بستی پر داغے جانے والے راکٹ کے جواب میں کیا گیا۔