چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں خونی تصادم، ایک فلسطینی جاں بحق

ہفتہ 2-نومبر-2019

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے طرعان میں دو گروپوں میں خون ریز تصادم کے نتیجےمیں ایک فلسطینی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طرعان میں دو گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک فالح نادر دحلہ نامی ایک شہری زخمی ہوگیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خون ریز تصادم کے واقعے کے بعد علاقے میں عام ہڑتال کی گئی ہے۔ آج ہفتے کے روزہونے والے تصادم اور خونی واقعے کے خلاف تمام اسکول اور تجارتی مراکز بند کردیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم کے دوران متحارب فریقین نے متعدد دکانوں کو بھی آگ لگا دی جس کے نتیجے میں دکانیں اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی