جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج کی غزہ کے شمال مغرب میں محدود پیمانے پر در اندازی

بدھ 6-نومبر-2019

قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی شمال مشرقی سرحد میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ متعدد فوجی بلڈوزروں نے جبالیا کے مشرق میں سرحدی علاقے میں چند میٹر تک دراندازی کی اور زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں حفاظتی باڑ کے ساتھ چند اسرائیلی فوجیوں کو خاردر تار لگاتے دیکھا۔

غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوجی مداخلت اور فائرنگ روزانہ کا معمول ہے۔ جس سے حفاظتی باڑ کے ساتھ اپنے کھیتوں میں کام کرتے سینکڑوں فلسطینی مزدور متاثر ہوتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی