شنبه 03/می/2025

عالمی برادری’اونروا’ کی مالی مدد کے وعدے پورے کرے: کمشنر جنرل

اتوار 10-نومبر-2019

فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے نو منتخب سربراہ اور کشمنر جنرل کرسٹین سونڈرز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد کے وعدوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دو روز قبل فلسطینی پناہ گزین ایجنسی’ اونروا’ کے کشمنر جنرل مقرر ہونے والے کرسٹین سونڈرز نے کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

مسٹر سونڈرز نے کہا کہ ‘اونروا’ کے زیرانتظام فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے جاری تعلیم، صحت، ریلیف، سماجی سروسز اور چھوٹے پیمانے پر روزگار کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے بھرپور مالی مدد کی ضرورت ہے۔ یہ امداد بلا تعطل جاری رہنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 سال سے قبل میں نے ‘اونروا’ میں غزہ کے علاقے میں اپنی خدمات انجام دینا شروع کیں۔ مجھے فخر ہے کہ آج مجھے اس ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اونروا کے سبکدوش ہونے والے سربراہ پیر کرین پول نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی