اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ریلیف کے لیے قائم تنظیم’اونروا’ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘یو این’ کے ڈائریکٹر آپریشنز ماتھیا شمالی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کا فلسطینی بچوں کو اور اسکول کے طلباء وطالبات کو براہ راست بشانہ بنانا قابل مذمت اور ناقاقبل قبول اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر حالیہ ایام میں مسلط کی گئی جنگ کے دوران 13 نومبر کو متعدد فلسطینی بچے شہید ہوگئے تھے۔
شمالی نے دوسری جماعت کے طالب علم امیر رافت عیاد اور دیگر شہید ہونے والے طلباء کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اسرائیلی فوج کی طرف سے اسکولوں کو بمباری کا نشانہ بنانے اور بچوں کو شہید کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہ منگل اور جمعرات کے درمیان اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔