اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے محصور غزہ کی پٹی کے شمالی سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں اور انکی کشتیووں پر حملہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے السودانیہ کے علاقے میں متعدد ماہی گیر کشتیووں پر سوار تھے جب اسرائیلی بحریہ نے اچانگ ان پر فائرنگ شروع کر دی اور انہیں کنارے پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں کے اردگرد موجود رہتی ہیں انہیں ہراساں کرتی ، ان پر فائرنگ کرتی ، انکی کشتیووں کو نقصان پہنچاتی اور انہیں گرفتار کرتی رہتی ہیں۔بعض اوقات فائرنگ کے دوران ماہی گیر قتل یا زخمی بھی ہوتے رہتے یں۔
1933 کے اوسلو معاہدے کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے سمندر میں 20 ناٹیکل میل تک ماہی گیری کی اجازت ہے لیکن اسرائیل نے غزہ کو بند کرنے کی غرض سے اس علاقے کو صرف 3 ناٹیکل میل تک محدود کر دیا ہے۔
ماہی گیر اور انسان حقوق کے گروپوں نے کہا کہ غزہ میں2008-09 کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج باقائدگی سے ساحل کے ساتھ حد نافذ کرتی جارہی ہے۔