اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے کہا ہے کہ جماعت فلسطینی قوم کے دکھ اورصدمے، تکلیف اور سکون ہرحال میں ساتھہے۔ حماس نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر فلسطینی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہحماس نے فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ جماعت قوم کے دکھ اورسوکھ میں برابر شریک رہے گی۔
حماس کی طرف سے جاری ایکبیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ہماری قوم تاریخجدید کے بدترین ظلم، قتل عام، نسل کشی اور ایک غاصب نازی دشمن کے ہاتھوں بربریت کاشکار ہے۔ سفاک دشمن مسلسل آٹھ ماہ سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ اسدوران اب تک ایک لاکھ 22 ہزار فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زیادہلاپتا ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہماپنے عظیم فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کیپٹی میں مبارک عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ اعزاز اور تعریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ کی پٹی اورمغربی کنارے ، یروشلم ، اندرون ملک بیرون ملک موجود فلسطینی قوم کے درد اور امیددونوں میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوماس وقت تاریخ کے نازک اور مشکل ترین دور سے گذر رہی ہے۔ اس وقت فلسطینی اپنے وطن،بقا اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پوری قوم غاصب دشمن ریاست کے مظالم کے سامنےاستقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایسے میں عالم اسلام اور عرب ممالک کا فرضہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کا دامے درہمے، سخنے ساتھ دیں۔