جمعه 15/نوامبر/2024

کینسر کا شکار فلسطینی اسیر دوبارہ اسرائیلی اسپتال منتقل

پیر 18-نومبر-2019

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کے موذی مرض کا شکار فلسطینی سامی ابو دیاک کو حالت خراب ہونے کے بعد ‘ اساو ھروفیہ’ اسپتال سے الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سامی ابو دیاک کی حالت انتہائی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسیر سامی ابو دیاک کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا وزن کم ہو کر 40 کلو گرام پر آگیا ہے۔ خون کی مقدار 4 پوائنٹ مزید کم ہوگئی ہے جب کہ شوگر 20 پوائنٹ پرہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہےکہ اسیرابو دیاک کی حالت انتہائی خطرناک ہے اور وہ کسی بھی وقت جام شہادت نوش کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 37سالہ ابو دیاک تین سال سے کینسر کے موذی مرض کا شکار ہے۔ اس کے گردے اور پھیپھڑے بھی سنہ 2002ء کے بعد ناکارہ ہوچکے ہیں۔ صہیونی عدالت کی طر ف سے اسے تین بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ وہ ان 14 اسیران میں شامل ہے جو اس وقت الرملہ نامی اسپتال میں بستر مرگ پر ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی