جمعه 15/نوامبر/2024

ہالینڈ نے اسرائیلی کالونیوں کی مصنوعات پر’متنازع’ کا ٹیگ لگا دیا

جمعرات 28-نومبر-2019

عبرانی اخبار’ہارٹز’ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی ملک ہالینڈ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم یہودی صنعتی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر’متنازع’ کا ٹیگ لگا دیا ہے۔

عبرانی اخبار’ہارٹز’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت نے اپنی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ وہ یورپی ممالک کی فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی صنعتی کالونیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر’متنازع’ہونے کا ٹیگ لگانے کی پالیسی پرعمل درآمد کررہی ہے۔

گذشتہ ہفتے ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت سے کہا تھا کہ اگر ان مصنوعات پر کوئی دوسری علامت موجود نہیں تو حکومت یورپی عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد نہ کرے جس میں فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر ‘متنازع’ کا ٹیگ لگانے کو کہا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مطالبے کے جواب میں ہالینڈ کی حکومت نبے کہا تھا کہ وہ یورپی عدالت کے متنازع مصنوعات کے بارے میں دیے گئےفیصلے پرعمل درآمد کی پابند ہے۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ان مصنوعات پر ٹیگ لگانا اسرائیل کو مشکل میں ڈالنا نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی