فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں وسط نومبرمیں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سالہ راید السرساوی الشجاعیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دوسری طرف اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ السرساوی تنظیم کا ایک اہم مجاھد کمانڈر تھا کو اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے زخمی ہوگیا تھا۔
خیال رہے کہ وسط نومبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرکی گئی بمباری کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید اور 111 زخمی ہوگئے تھے۔