فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 79 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیری احمد زھران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
خیال رہے کہ اسیران زھران کو ‘کابلان’ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسے کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے 29 سالہ بھوک ہڑتالی اسیر مصعب الھندی کی انتظامی قید میں مزید توسیع نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد اس نے بھوک ہڑتال معطل کردی تھی۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق 42 سالہ اسیر شادی فیصل موسیٰ کو الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب بہتر ہے۔ شادی موسیٰ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوبی علاقے مرکہ کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بھی انتظامی قید کے خلاف کئی ہفتوں سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔