پنج شنبه 08/می/2025

القدس میں انتخابی معرکے میں سب کو حصہ لینے کا حق ہونا چاہیے: حماس

جمعرات 19-دسمبر-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ القدس میں انتخابات کا انعقاد ہرصورت میں ہونا چاہیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو بیت المقدس میں انتخابات میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ القدس کے بغیر انتخابات کا اجراء ناممکن ہے۔حماس کا القدس کے حوالے سے موقف مسلمہ ہے اور القدس سے دست بردار ہونے کا کوئی جواز نہیں۔

فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ القدس کے انتخابی معرکے میں سب کو برابر حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اسرائیل سے کسی قسم کا حسن ظن نہیں رکھنا چاہیے۔حماس کے پاس انتخابی معرے میں حصہ لینے کی پوری قوت، صلاحیت، عزم اور تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح اور صدر محمود عباس اسرائیل کے ٹال مٹول پرمبنی موقف سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ صدر عباس کی طرف سے القدس میں اسرائیل کی اجازت کا انتظار کرنا افسوسناک ہے۔ صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے حقوق دبائے ہوئے فلسطینیوں کو آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روکا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا تھا کہ انہوں نےاسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ القدس میں انتخابات کرانے کی اجازت دے۔

مختصر لنک:

کاپی