قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ شہراللد میں ایک مقامی فلسطینی فلسطینی کا مکان غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیا۔
گذشتہ روز قابض فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسرائیلی لینڈ اراضی اور تعمیراتی کمپنی محمود سلیمان کا مکان مسمار کردیا۔ غاصب صہیونی ریاست کے جبر کے سامنے بے بس فلسطینی اپنا مکان اپنے ہاتھوں خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔ مکان کی مسماری سے قبل قابض فوج نے دعویٰ تھا کہ مکان کی تعمیر کے لیے بلدیہ سے اجازت حاصل نہیں کی گئی تھی۔ ایک منزلہ مکان میں بچوں اور خواتین سمیت ایک درجن افراد موجود تھے۔