سرائیلی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں مسجد ابراھیمی کے قریب ایک فلسطینی بچے کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیل حاییم اخبار کے مطابق مسجد ابراھیمی کے دروازے پر تعینات اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی بچے کی تلاشی کے بعد اسے گرفتار کر لیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے چاقواٹھا رکھا تھا۔
بچے کو تفتیش کے لیے قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ تاہم واقعے کے بارے میں مزید کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
صہیونی فوجی مسجد ابراھیمی کے قریب اسرائیلی چوکیوں سے ددرجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔