پنج شنبه 08/می/2025

حماس کے وفد کی لبنان میں کیوبا کے سفیر سے ملاقات

ہفتہ 28-دسمبر-2019

تحریک مزاحمت (حماس) کے وفد نے احمد عبدالہادی کی قیادت میں بیروت میں کیوبا کے سفیر سکندر موراجا سے ملاقات کی اور فلسطینی کاذ کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنان میں حماس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں کہا گیا کہ عبدالہادی نے موراجا کو فلسطینی لوگوں اور انکے قومی کاذ کو لاحق خطرات ،ملک میں فلسطینی پناہ گزینوں کو پیش آنے والی مشکلات اور  فلسطینی منظر نامے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے متعلق آگاہ کیا ۔

عبدالہادی نے مقبوضہ بیت المقدس  اور  مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں  کے متعلق بھی بات کی ۔

مختصر لنک:

کاپی