جمعه 15/نوامبر/2024

جماعت اسلامی لبنان کا اپنے ایک سرکردہ رہ نما کی شہادت پر سوگ کا اعلان

اتوار 23-جون-2024

لبنان میں جماعت اسلامی نےشہید ایمن ہاشم غطمہ کی اسرائیلی بمباری میں شہادت پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔

ایمن غطمہ کو قابضصہیونی فوج نے گذشتہ روز مشرقی لبنان کے مغربی بقاع علاقے میں فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔

جماعت اسلامی لبنان نے ایمنغطمہ پر اسرائیلی حملے کو صہیونی ریاست کی جنگی جارحیت اور وحشیانہ دہشت گردی قراردیتے ہوئے اسے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہجماعت اسلامی فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے اوراسرائیلی دہشتگردی کا  مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔اسرائیلی دہشت گردی میں جماعت کے کارکنوں اور دوسرے مزاحمتی محاذوں پر شہادتوں سےدشمن کو اپنے مکروہ اور مذموم مقاصد کے حصول میں کامیابی نہیں ملے گی۔ جماعتاسلامی اپنے فرائض اور ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

ذرائع ابلاغ کے ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما اور ان کا ایک ساتھی مغربی بقاع کے قصبے الخیارہمیں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون طیارے کی بمباری کے بعد شہید ہو گئے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق1968 میں پیدا ہونے والے ایمن غطمہ کو جنوبی لبنان کے علاقے عرقوب میں جماعتاسلامی سے وابستہ الفجر فورسز کے ارکان کے معائنہ کے دورے سے واپسی پر شہید کر دیاگیا۔

قابض نے شہید رہ نما پرشمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف کے خلاف متعدد کارروائیاں کرنے کا الزاملگایا ہے۔وہ جماعت اسلامی کی فجر فورسز اور لبنان میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکے درمیان بھی ایک کڑی سمجھے جاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی