جمعه 15/نوامبر/2024

کرپشن چھپانے کی کوشش نیتن یاھو کی پارلیمانی تحفظ کے لیے درخواست

جمعہ 3-جنوری-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نے کنیسٹ سے پارلیمانی تحفظ کی درخواست کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم وہ موجودہ عبوری دور میں کنیسٹ سے پارلیمانی تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے درخواست دے دی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں برانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو رواں ہفتے کے اختتام تک پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست دیں گے۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو لیکوڈ پارٹی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخابات میں کامیابی کےبعد پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست کریں تاکہ وہ حکومت بھی چلا سکیں اور ان کے خلاف عدالت میں جاری مقدمات میں انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نا کرنا پڑے۔

منگل کے روز اسرائیلی سپریم کورٹ میں نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیسز میں سنائی گئی فرد جرم پربحث کی گئی۔ نیتن یاھو کو ان کیسز میں دی گئی 30 دن کی مہلت ختم ہونے کو ہے اور نیتن یاھو اس مہلت کے ختم ہونے سے قبل جمعرات تک پارلیمنٹ سے تحفظ کے حصول کی درخواست دی۔

مختصر لنک:

کاپی