شنبه 16/نوامبر/2024

یورپی یونین فلسطینی این جی اوز کی فنڈنگ کی شرائط واپس لے:عریقات

ہفتہ 4-جنوری-2020

تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین میں کام کرنے والے امدادی اداروں کی مالی مدد کے لیےعاید کردہ نئی شرائط واپس لے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صائب عریقات نے یورپی یونین کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین جوزف پوریل کو بھیجے گئے مکتوب میں لکھا ہے کہ فلسطینی امدادی تننظیموں کی مالی مدد کے لیے یورپی ممالک کی طرف سے شرائط عاید کرنا ‘نا مناسب’ ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین کے عہدیدار سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں کام کرنے والے امدادی اداروں اور تنظیموں کے لیے شرائط واپس لے اور ماضی کی طرح فلسطین میں امداد جاری رکھنے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں یورپی یونین نے امریکا اور اسرائیل کے دبائو کے تحت فلسطین میں امدادی سرگرمیوں میں کام کرنے والی تنظیموں کی مالی معاونت کو شرائط سے مشروط کیا تھا۔ یورپی یونین کا کہنا تھا کہ امداد لینے والی تنظیمو کو یہ ضمانت دینا ہوگی کہ امدادی رقم  اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں استعمال نہیں ہوگی۔

اس سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے بھی یورپی یونین کی طرف سے مالی امداد کو شرائط سے مشروط کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی