فلسطینی محکمہ اموراسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ مسلسل 105 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری احمد زھران کی اسرائیلی جیل میں زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوچکی ہے۔ اسیر زھران کواسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بستر علالت میں بھی اسے زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سربراہ قدری ابو بکر نے کہا کہ غرب اردن کے علاقے دیر ابو مشعل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بھوک ہڑتال اسیری احمد زھران کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دوسری طرف اسیر احمد زھران کی حمایت میں فلسطین میں یکجہتی کا دائرہ وسیع ہوگیا۔
سال 2019ء کے دوران اسرائیلی زندانوں میں رجسٹرڈ فلسطینی اسیران کی تعداد 5500 ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے اور اس کے بعد القدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔
رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج نے 180 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا۔ بچوں کی منظم انداز میں گرفتاریاں اور ان پر تشدد اسرائیلی ریاست کی سرکاری پالیسی کی شکل میں جاری رہا۔