یمن کی انصار اللہمزاحمتی فورسز سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو بحریجہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے "کیونکہ ان کی ملکیتی کمپنیوں نےمقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی”۔
مسلح افواج نے اتوار کیشام ایک فوجی بیان میں کہا کہ اس کی بحری افواج نے بحیرہ احمر میں ٹرانس ورلڈ نیویگیٹرجہاز کے خلاف ایک ڈرون کشتی کے ذریعے دوسرا ہدفی آپریشن کیا، جس کی وجہ سے یہ جہازتباہ ہو گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ”ہماری مسلح افواج میں موجود میزائل فورس نے بحر ہند میں STOLT SEQUOIA جہاز کو متعددپروں والے میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اس آپریشن نے اپنے اہداف کو کامیابی سےحاصل کیا”۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ "ہمارےملک (یمن) کے خلاف امریکی-برطانوی جارحیت کے ردعمل کے ایک حصے کے طور پر یمنی مسلحافواج کی کارروائیوں میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو بحیرہ احمر سےنکلنے اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا "۔
یمنی فورسز نے کہا کہ انہوںنے گذشتہ عرصے کے دوران بحیرہ احمر میں طیارہ بردار بحری جہاز "آئزنہاور” کو متعدد بار نشانہ بنایا۔
یمنی افواج کے بیان میںکہا گیا ہےکہ "مسلح افواج بحری جہازرانی کے ذریعے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے والی تمام کمپنیوںکو اپنے انتباہ کی تجدید کرتی ہے کہ ان کے جہازوں کو ہماری افواج کی کارروائیوں کےعلاقے میں براہ راست نشانہ بنایا جائے گا۔ چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔