فلسطین میں قابض صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی انتقامی وحشیانہ کارروائیوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے۔ زیادہ تر فلسطینی اسرائیلی فوج کی طرف سے براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غرب اردن میں 11 فلسطینی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے۔جمعہ کو غرب اردن میں عزون کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اس موقعے پر فلسطینی مظاہرین کی طرف سے قابض فوج پرسنگ باری کی گئی۔
جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہوئے۔ بدھ کو 12، منگل کو 2، سوموار کوچھ، اتوارم کو چار اور ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ساتھ تین مقامات پر تصادم ہوا۔