اسرائیلی حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 12 فلسطینیوں نے اسرائیل کی ‘نفحہ’ نامی جیل میں قید اپنے11 قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ریڈ کراس کے تعاون سےغزہ کے 12 فلسطینیوں نے رامون جیل میں قید 11 فلسطینی اسیران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لیے جیل آنے والوں میں متعدد بچے شامل تھے۔
خیال رہےکہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے350 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں جب کہ مجموعی طورپر اسرائیلی زندانوں میں سات ہزار کےقریب فلسطینی قید ہیں۔ ان میں سیکڑوں مختلف خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کا شکار ہیں مگرانہیں کسی قسم کی طبی معاونت فراہم نہیں کی جاتی۔