جمعه 15/نوامبر/2024

سعودی عرب نے اسرائیلیوں کے لیے ملک کے دروازے کھول دیے

پیر 27-جنوری-2020

اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے تاریخ میں پہلی بار صہیونی ریاست کے باشندوں کو باقاعدہ طور پر ملک میں آمدو رفت کی اجازت دے دی ہے۔

عبرانی اخبار ‘ہارٹز’ کے مطابق نے اسرائیلی وزیر داخلہ ‘اریہ درعی’ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار صہیونیوں کو ملک میں آنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ صہیونی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ اسرائیلی عسکری اداروں کی مشاورت سے کیا گیا۔

اس فیصلے کے تحت اسرائیل کی شہریت رکھنے والے مسلمان براہ راست حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ روزگار کے لیے بھی اسرائیلی باشندوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت ہوگی۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت اس شرط پردی گئی ہے کہ اسرائیلی شہری کو کسی سعودی شہری کی طرف سے باقاعدہ دعوت دی جائے گی جس پر وہ سعودی عرب کا سفر کر سکے گا۔

مختصر لنک:

کاپی