جمعه 15/نوامبر/2024

عباس امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں :حماس

پیر 27-جنوری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی طرف سے قاہرہ میں تمام فلسطینی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ صدر عباس نے مصرمیں امریکا کی صدی کی ڈیل کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے سہولت کار کار کردار ادا کررہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس کا طرز عمل امریکا کے صدی کی ڈیل کے منصوبے کو آگے بڑھانے میں معاونت فراہم کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا موقف کمزور اور امریکا اور اسرائیل کے لیے سازشوں کو آگے بڑھانے میں سہولت فراہم کرنے والا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے دی گئی دعوت ٹھکرا کر صر عباس نے ثابت کیا ہے کہ وہ امریکا کے صدی کی ڈیل کی سازشی اسکیم کے خلاف پوری قوم کو ساتھ لے کرنہیں چلنا چاہتے۔ موجودہ وقت میں پوری فلسطینی قوم کو یکجہتی اور مکمل اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کا طرز عمل امریکا اور اسرائیل کو فلسطینی سرزمین پر قبضے کےلیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز تمام فلسطینی جماعتوں بہ شمول تحریک فتح اور صدر عباس کو دعوت دی تھی کہ وہ امریکا کے سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کےخلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے قاہرہ پہنچیں جہاں تمام فلسطینی جماعتیں مل کرآئندہ کالائحہ عمل طے کریں۔

مختصر لنک:

کاپی