جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کا امن منصوبہ انسانی حقوق کی پامالیوں کانیا باب ثابت ہوگا:ایمنسٹی

جمعہ 31-جنوری-2020

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطٰی کے لیے تیار کردہ امن منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا ایک نیا باب بن سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ فلسطینیوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطینی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ایک نیا راستہ کھل سکتا ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالیاں شروع کرسکتا ہے اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ تشدد کے ظالمانہ ہتھکنڈوں میں بے پناہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

انسانی حقوق کی طرف سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ مشرق وسطیٰ منصوبے پرعمل درآمد کی صورت میں فلسطینی اراضی میں فلسطینیوں کے ساتھ نا انصافی اور جبرو تشدد کے واقعات میں اضافے کا قوی امکان موجود ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پلان میں ایسے نکات موجود ہیں جو اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف تشدد پر اکساتے ہیں۔ صدی کی ڈیل میں امریکا نے ان فلسطینی علاقوں پربھی اسرائیل کی مختاری تسلیم کی ہے جنہیں عالمی قراردادوں میں متنازع قرار دیا جا چکا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب فیلپ لوتھرکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے مضمرات سے آگاہ نہیں ہیں۔ اس میں کوئی شبے کی بات نہیں کہ ٹرمپ کا منصوبہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا موجب بن سکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی