مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقیحصے میں ماؤنٹ اسکوپس کے علاقے میں اسرائیلی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اٹھی- دوسریجانب کل منگل کی شام کو قابض فوج نے مشتبہافراد کی تلاش میں العیساویہ قصبے پر دھاوا بول دیا۔
قابض فوجی ریڈیو نے ایک بیانمیں کہا کہ آفریٹ بیس کے قریب ایک بڑی آگ لگ گئی۔ اسے بجھانے کے لیے 12 فائر بریگیڈکام کر رہے ہیں اور آتشزدگی کے شبہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
قابض فوج نے ایک بیان کےذریعے کہا ہےکہ وہ فائر بریگیڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔یروشلم میں آفریٹ بیس اور عبرانییونیورسٹی کے قریب ایک کھلے علاقے میں آگ لگنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسمرحلے پر علاقے میں رہنے والوں، فوجی اڈے، سڑک استعمال کرنے والوں، یونیورسٹی کی عمارتیا دیگر عمارتوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
قابض فورسز کے مطابق آگ لگنےسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس شبے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آگ جان بوجھ کرلگائی گئی ہے۔ علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
ادھر القدس کے قصبے العیساویہ مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے مولوٹوف کاک ٹیل پھینکنے کے شبے کے بعد قصبے پردھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی لی۔