غرب اردن کےشمالی شہر جنین پر جمعرات کی شام ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کےنتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور 14 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ شہید حال ہی میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے زاحمت کار یاسرمصطفیٰ حنون تھے۔ ان کے ایک بھائی عمار حنون 2006ء کو شہید ہوگئے تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ 17بچہ سعید رایدجرادات جمعہ کی صبح سویرے جنین کیمپ میںگاڑی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔
جنین گورنمنٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہاسرائیلی بمباری میں ایک نوجوان شہید اور 4 زخمی ہوئے جس میں جینین کیمپ میں ایکگاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔