شنبه 16/نوامبر/2024

‘صدی کی ڈیل’ فلسطینی قوم کے ساتھ فراڈ ہے: کویتی پارلیمان

ہفتہ 8-فروری-2020

کویت کی پارلیمنٹ "مجلس امہ” نے حال ہی میں جاری کردہ امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو فلسطینی قوم کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کا تاریخی دھوکہ اور فراڈ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کویتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کے خلاف اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت میں ایک قرارداد  بھی منظور کی گئی۔

قرارداد پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے پڑھ کر سنائی۔ قرارداد کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کے حوالے سے کویتی پارلیمنٹ کے ارکان کا موقف واضح ہے۔ہم اس ڈیل کو فلسطینی قوم کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہیں۔

کویتی پارلیمنٹ نے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت، حق واپسی اور دیگر حقوق کی مکمل حمایت کی۔ قرارداد میں کویتی حکومت اور تمام عرب ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے حوالے سے امریکا کےحال ہی میں پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے کے خلاف متحد ہوجائیں۔

مختصر لنک:

کاپی