چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی رہ نمائوں کی رہائی

پیر 10-فروری-2020

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی رہ نمائوں کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ بسام السعدی کو رہا کیا گیا۔ بسام السعدی غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ الشیخ السعدی کی قید کی سزا کئی ہفتے قبل مکمل ہوگئی تھی مگر اس کےباوجود صہیونی حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے تھے۔

رہائی کے بعد گھر پہنچنے سے قبل الشیخ بسام السعدی کا ان کے اہل خانہ کی طرف سے پرتپاک اسقبال کیا گیا۔ رہائی کے بعد اپنے اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے بسام السعدی نے کہا کہ فلسطینی قوم کو آزادی کی منزل تک پہنچنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کو فلسطینی قوم کے خلاف تاریخ کا بدترین دھوکہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ الشیخ بسام السعدی کو اسرائیلی فوج نے 19 مارچ 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ السعدی 18 سال تک اسرایئلی ریاست کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

اسی سیاق میں اسرائیلی حکام نے کل اتوار کو اسیر فلسطینی عمر صبری عطاطرہ کو بھی رہا کردیا۔ عطاطرہ کی رہائی 20 سال کے بعد عمل میں‌لائی گئی ہے اور ان کا شمار بھی فلسطینی رہ نمائوں میں ہوتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی