شنبه 03/می/2025

‘اونروا’ نےغزہ میں چلنے والے اداروں کا 10 فی صد بجٹ کم کر دیا

بدھ 19-فروری-2020

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ‘اونروا’ کی جنرل فیڈریشن برائے ملازمین سال 2020ء کے لیے غزہ کے تمام اضلاع میں قائم اداروں کے بجٹ میں 10 فی صد کمی کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تمام تعلیمی اداروں کے ڈائریکٹر حضرات اور دیگر اداروں کے سربراہان کو مطلع کردیا گیا ہے کہ رواں سال انہیں گذشتہ برس کی نسبت 10 فی صد کم بجٹ فراہم کیا جائے گا۔

صفاء نیوز ایجنسی کے مطابق اونروا جنرل فیڈریشن امیر المحسال نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں تعلیمی اداروں اور اونروا کے زیرانتظام چلنے والے دیگر اداروں کو دو ہفتے قبل مطلع کردیا گیا تھا کہ غزہ میں رواں سال تعلیمی، طبی اور دیگر اداروں کے بجٹ میں کمی کی جائے گی۔

المسحال نے کہا کہ  اونروا کو امداد دینے والے ممالک کی طرف سے بھی امداد کم کردی گئی ہے۔امریکی حکومت جو اس ادارے کی سب سے بڑی مالی معاونت کار تھی نے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا بجٹ کم کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی