اسرائیلی فوج کی لبنان کے مقبوضہ علاقے مزارع شعبان میں بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جاری ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ منگل سے جاری ان مشقوں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔
ادھر لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مزارع شعبا میں بھاری توپ خانے سے داغے جانے والے گولوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج مزارع شعبا میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے تجربات کررہی ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی حاصبیام العرقوب، جبل الشیخ اور مقبوضہ مزارع شعبا میں نچلی پروایں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دو فرروی 2020ء کو لبنان کی سرحد پر فوجی مشقوں کا اعلان کیا تھا۔