شنبه 16/نوامبر/2024

ایمازون کی طرف سے روز مفت پارسل ملنے پر جرمن شہری حیران

ہفتہ 22-فروری-2020

عموما آن لائن خریداری کی صورت میں صارف اپنی ضرورت کی چیزیں خرید کرتے ہیں جو نہیں ڈاک کے ذریعے ان کے گھروں تک پہنچ جاتی ہیں۔ مگر جرمنی میں ایک شہری کو عالمی شہرت یافتہ آن لائن کمپنی امازون کی طرف سے یومیہ کی بنیاد پر پارسل موصول ہونے لگا ہے۔ وہ حیران ہے کہ کئی روز تک اسے ایک پارسل موصول ہوتا رہا حالانکہ اس نے امازون کو کسی قسم کا کوئی آرڈر نہیں کیا تھا۔

مقامی ریڈیو کے مطابق جرمنی کی باواریا ریاست کے رہائشی ایک شہری نے بتایا کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر گھرکے پتے پر ایک پارسل ملتا جسے وہ واپس کردیتا۔ اگلے دن اسے ایک اور پارسل ملتا۔ اس نے بتایا کہ ایسا ہونے کی وجہ پارسل پر پتے کی غلطی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ سلسلہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔ اس نے بتایا کہ وہ بار بار پارسل واپس کردیتا مگر اس کے باوجود اسے پارسل بھیجے جاتے۔

اس نے بتایا کہ جب باربار پارسل اسے ملنے لگے تو اس نے وصول کرکے ایک الماری میں رکھنا شروع کردیا۔ ان میں سے بعض پیکٹوں میں کیمیائی مادے کی بو آ رہی تھی۔

جب کمپنی کو اس کا علم ہوا تو اس نے جرمن شہری کو پارسل اپنے استعمال میں لانے کی اجازت دے دی۔ اس نے بتایا کہ ان پیکٹوں میں  اس کے کام کی کوئی خاص چیز نہیں تھی۔ اس نے وہ سب رد کی ٹوکری میں ڈال دیئے۔

مختصر لنک:

کاپی