آسٹریلیا کی پولیس نے ایک اسپتال سے بھاگنے والے تین مفرور بندروں کو محکمہ صحت کےحکام کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔ تینوں بندر آسٹریلیا میں ایک تجربہ گاہ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور پولیس کو ان کی تلاش اور گرفتاری کے احکامات دیے گئے تھے۔
نیو سائوتھ ویلز کی پولیس کے مطابق ایک اسپتال کی تجربہ گاہ بندروں کا ایک گروپ فرار ہوگیا تھا۔
پولیس نے چھاپہ مار آپریشن میں دو مادہ اور ایک نربندر کو گرفتار کرلیا۔ انہیں مغربی سڈنی میں پرینس الفریڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سڈنی پولیس کی ترجمان نے خبر رساں اداروں اسپتال سے بھاگنے والے تینوں بندروں کو پکڑ لیا گیا ہے۔