شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے لیے پولنگ جاری

پیر 2-مارچ-2020

آج سوموار کو اسرائیل میں کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔  انتخابات کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 11 ماہ میں یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں 29 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق آج سوموار کے روز 64 لاکھ 53 ہزار رجسٹرڈ ووٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ مجموعی طورپر 29 مختلف سیاسی جماعتیں مد مقابل ہیں۔ بعض چھوٹے گروپ انتخابات سے ایک ہفتہ پیشتر ہی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔

اپریل 2019ء کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائی جس کے باعث گذشتہ برس ستمبر میں دوبارہ الیکشن کرائے گئے مگر کوئی جماعت یا مخلوط اتحاد حکومت نہ بنا سکا۔

مختصر لنک:

کاپی