پیر کی صبح مقبوضہ مغربیکنارے کے شمالی شہر طولکرم اور عین الشمسکیمپ پر دھاوا بول دیا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے دشمن کا حملہ پسپاکرتے ہوئے قابض فوج کی ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں متعدد غاصبفوجی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایاکہ طولکرمکے مشرق میں نور شمس کیمپ میں مزاحمتی کارکنوں کی جانب سے قابض فوج کی ایک گاڑی پربم دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں متعدد قابض فوجی زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دیہے کہ دو بھاری فوجی بلڈوزروں کے ساتھ قابض گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے مغربی محورسے شہر پر دھاوا بولا۔ اس کی مرکزی سڑکوں خاص طور پر العالمی، السیکا اور نابلس میںگشت کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہقابض فوج نے بلڈوزروں کی مددد سے شہر کے شمالی محلے میں الیونس گول چکر کے ارد گردکے علاقے کو بلڈوز کر دیا۔
قابض فوج کی گاڑیاں نورشمس کیمپ کی طرف بڑھیں اور نابلس اسٹریٹ سے ملحقہ اس کے مرکزی داخلی راستوں پر رککر اس کا محاصرہ کر لیا۔ اس دوران قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے شہید سیف ابو لبدہ گول چکر کے علاقے میںانفراسٹرکچر کو تباہ کرنا شروع کر دیا۔
قابض فوجیوں نے کیمپ کےآس پاس کے متعدد مکانات اور بلند و بالا عمارتوں پر چھاپے مارے اور ان کی چھتوں پراسنائپرز تعینات کر دیے۔
وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ قابض افواج کےطولکرم شہر پر دھاوے کے بعد ہائی اسکول کے امتحانی سیشن کو پیر تک ملتویکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔